وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس

اجلاس میں پلان آف ایکشن بارڈر کی صورتحال سمیت مجموعی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک January 14, 2022
اجلاس میں پلان آف ایکشن بارڈر کی صورتحال سمیت مجموعی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کی زیرصدارت ایپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہورہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی،سرحدی امور اور امن و امان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کا اجلاس جاری ہے، ایپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہورہا ہے جس میں وفاقی وزراء ،اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ سمیت ملکی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے، پلان آف ایکشن بارڈر کی صورتحال سمیت مجموعی امور پر بھی بات چیت جاری ہے، جب کہ ملک کو درپیش چیلنجز، دفاعی امور پر حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں