افغانستان سے پاکستان اسمگل کی جانے والی نیٹو اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی

اسلحہ استعمال شدہ ہے، کسٹمز حکام


ویب ڈیسک January 14, 2022
قبضے میں لیا گیا اسلحہ ایساف، نیٹوفورسزکے استعمال میں رہا، :فوٹو:فائل

لاہور: افغانستان سے پاکستان اسمگل ہونے والے نیٹو کے اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی۔

پشاورمیں کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسمگل ہونے والے نیٹواسلحے کی کھیپ پکڑ لی۔

کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی میں نیٹو،امریکی اورایساف فورسز کے زیراستعمال اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ قبضے میں لیا گیا اسلحہ استعمال شدہ ہے۔

کسٹمز حکام کا مزید کہنا تھا کہ پکڑا گیا اسلحہ ممکنہ طورپر افغانستان میں سرینڈرکرنے والے افراد کا ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔