منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں حریم شاہ کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی شہزاد اکبر

ایسی چیز مذاق کے قابل نہیں، شہزاد اکبر


ویب ڈیسک January 14, 2022
ایسی چیز مذاق کے قابل نہیں،شہزاد اکبر، فوٹوفائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا حریم شاہ کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔

شہزاد اکبر نے لاہور میں پریس کانفرنس میں حریم شاہ منی لانڈرنگ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا۔ حریم شاہ پر ایف آئی اے نے نوٹس لے لیا ہے اور انکوائری شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے فیصلے کے بعد حریم شاہ کا پیسوں کی منتقلی سے انکار

مشیر داخلہ نے مزید کہا برطانوی ایجنسی سے بھی یہ ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔ ایسی چیز مذاق کے قابل نہیں۔

کیس کا پس منظر

ٹک ٹاکر حریم شاہ منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو بنانے پر مشکل میں پڑگئی ہیں۔ حریم شاہ نے چند روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچ گئیں ہیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔

بعد ازاں حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد حریم شاہ پیسوں کی لندن منتقلی سے ہی مکر گئیں اور کہا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |