پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی

لاہور:
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔


ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز بھی سمری میں شامل ہے۔

قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے اور وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
Load Next Story