کراچی سے القاعدہ اور جنداللہ کا انتہائی مطلوب شدت پسند گرفتار

ملزم کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا

ملزم کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا

SAO PAULO:
سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سید کاشف علی شاہ عرف شاہین کو لائنز ایریا سے گرفتار کرلیا۔

ملزم کا تعلق القاعدہ اور جنداللہ سے ہے ، جس کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا ، اس کا نام ریڈ بک کے نویں ایڈیشن میں بھی موجود ہے۔


سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گرفتار دہشت گرد سال 2004 میں کور کمانڈر کراچی پر حملے میں ملوث ملزمان کا ساتھی ہے ۔ وہ حملے کے بعد مختلف شہروں میں روپوش رہنے کے بعد کافی عرصے سے راولپنڈی میں روپوش تھا اور کراچی پہنچنے پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، ایمونیشن اور اہم دستاویزات برآمد کرلی گئیں ، شبہ ہے کہ ملزم کسی بڑی کارروائی کے لیے کراچی آیا تھا اور سلیپر سیلز کو بھی فعال کرسکتا تھا ۔ملزم سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
Load Next Story