مری سمیت بالائی علاقوں میں آئندہ ہفتہ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

کوئٹہ، زیارت، پشین ،ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلو اور بارکھان میں بارش و برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter January 14, 2022
بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کاامکان ہے فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ منگل سے جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا، بارشوں کے باعث منگل و بدھ کو دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے تاہم بارشوں کے نتیجے میں دھند میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آئندہ ہفتے سے ہلکی اور درمیانی بارشوں کا سلسلہ منگل کو ملک کے مغربی و بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو جمعرات تک موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین ،ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلو اور بارکھان میں بارش و برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان،اسلام آباد،چترال، دیر،کالام، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،منڈی بہاوٴالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہوراورقصور میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

علاوہ ازیں مری، گلیات، نتھیا گلی، کاغان، ناران، چترال، دیر، سوات، کوہستان، استور، ہنزہ، گلگت، وادی نیلم، باغ اور حویلی کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث منگل و بدھ کو دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں