کویت کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی سے 2 ایشیائی ملازم جاں بحق

واقعے میں پانچ ملازم زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے

آتشزدگی کے بعد ایکسپورٹ آپریشن بند کردیا گیا (فوٹو کے این پی سی)

NEW DELHI:
کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی میں جمعے کے روز آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں دو ایشیائی ملازم جاں بحق ہوگئے۔

کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی (کے این پی سی) کی جانب سے جمعے کے روز واقعے سے متعلق بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ منال ال احمدی آئل ریفائنری پلانٹ پر ہونے والی آتشزدگی میں دو ایشیائی ملازمین جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے جن میں سے تین کو تشویشناک حالت میں ال عدن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر دو ملازمین کو کمپنی کے اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کر کے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔


کمپنی کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں ملازمین جائے وقوعہ پر اپنی معمول کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
Load Next Story