42 فیصد پاکستانی جمہوریت سے مطمئن نہیں پلڈاٹ گیلپ
صرف 19 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوریت عوامی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ دینے کا نظام ہے، سروے
پاکستان میں42 فیصد عوام جمہوری نظام سے مطمئن نہیں جبکہ صرف19 فیصد عوام جمہوریت کو عوامی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کا نظام سمجھتے ہیں جبکہ3 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوری نظام تباہی پھیلاتا ہے۔
غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کے مشترکہ سروے پر مبنی جنوبی ایشیا میں جمہوریت کے بارے میں2013 ء رپورٹ جمعرات کو اسلام آباد میں جاری کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کے مشترکہ سروے کے نتائج میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 42 فیصد عوام جمہوری نظام سے مطمئن نہیں جبکہ صرف 19 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوریت عوامی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ دینے کا نظام ہے ۔ 3 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوریت تباہی لاتی ہے ۔ سروے میں18 سے 35 سال کے نوجوانوں میں جمہوری نظام پر عدم اطمینان کا رجحان بڑی عمر کے افراد سے زیادہ ہے ۔