کراچی میں پیر سے سردی کی شدت کم ہونے کا امکان

کراچی میں برسات کا کوئی امکان نہیں ہے، چیف میٹرولوجسٹ

مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات (فائل فوٹو)

لاہور:
محکمہ موسمیات نےشہر قائد میں پیر سے سردی کی شدت کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے بتایا کہ 17 جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث شہر میں ٹھنڈی ہوائیں تھمنے کا امکان ہے، جس سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور سردی کی شدت میں کمی آئے گی۔


مزید پڑھیں: مری سمیت بالائی علاقوں میں آئندہ ہفتہ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

چیف میٹرو لوجسٹ کا کہنا تھا کہ پیر سے جمعرات تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ کراچی میں برسات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.3 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24.5ریکارڈ ہوا۔
Load Next Story