اوورسیز پاکستانیوں نے دسمبر میں ڈھائی ارب ڈالر پاکستان بھیجے رپورٹ

سعودی عرب سے 62 کروڑ 66 لاکھ ڈالر، یو اے ای سے 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر اور برطانیہ سے 34 کروڑ 8 لاکھ ڈالر موصول

(فوٹو : فائل)

لاہور:
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر 2021ء میں ڈھائی ارب ڈالر کی رقومات پاکستان ارسال کی گئیں، ہر ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجنے کا سلسلہ جون 2020ء سے اب تک جاری ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اضافے کے لحاظ سے ترسیلات دسمبر 2021ء میں 2.5 فیصد (ماہ بہ ماہ) اور 3.4 فیصد (سال بسال ) بڑھ گئیں، مالی سال 22ء کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن آئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.3 فیصد زائد ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2021ء میں کارکنوں کی زیادہ تر رقوم سعودی عرب سے 62 کروڑ 66 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 34 کروڑ 8 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 24 کروڑ 85 لاکھ ڈالر آئیں۔
Load Next Story