غیرمعمولی جینیاتی بیماری میں مبتلا 15 سالہ یوٹیوبر چل بسیں

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی اڈیلیا روس کے تقریباً 30 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبرز تھے

دنیا بھر میں تقریباً 500 بچے اس مرض سے متاثر ہیں—فوٹو: بی بی سی

HYDERABAD:
امریکا میں غیرمعمولی جینیاتی بیماری سے متاثرہ 15 سالہ معروف یوٹیوبر اڈیلیا روس انتقال کرگئیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی یوٹیوبر بینجمن بٹن نامی ایک بیماری میں مبتلا تھیں جس کی تشخیص ان کی پیدائش کے 3 ماہ ہوگئی تھی۔ خیال رہے کہ بینجمن بٹن ایک نایاب مہلک مرض ہے جس کی وجہ سے نشوونما اور بعض جینیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں جس سے عمر میں ہی بڑھاپے کا گمان ہوتا ہے۔

ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اڈیلیا کے اہل خانہ نے کہا کہ آنجہانی ایڈیلیا نے 'لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا اور سب پر اچھا تاثر چھوڑا'۔
Load Next Story