مسلم لیگن نے منی بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری متنازع قرار دے دی

حکومت نے ٹیلی فون کالز کے ذریعے عددی برتری حاصل کی، ن لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس


Staff Reporter January 14, 2022
خسارہ کم کرنے کے بجائے حکومت نے عوام پر ٹیکس لگادیا، ن لیگ (فوٹو : فائل)

LARKANA: مسلم لیگ نے منی بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری کو متنازعہ قرار دے دیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیلی فون کالز سے عددی برتری حاصل کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے فنانس ترمیمی بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا۔ فنانس ترمیمی بل کی منظوری میں قواعد کی خلاف ورزی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون سازی عجلت میں ہوئی، حکومت بتائے کس بات کی جلدی تھی؟ حکومت کو ٹیلی فون کالز پر اکثریت ملی۔ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر اسد قیصر پر بھی شدید تنقید کی۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے خسارے میں کمی کی تجویز دی، حکومت خسارہ کم کرنے کے لیے اپنے خرچے کم کرتی لیکن حکومت نے عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس عائد کردیے۔

سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ چھ ماہ پہلے جنت کی تصویر دکھا رہے تھے اب منی بجٹ لا کر عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ دیا گیا۔

سابق وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے یہ بل پاس کروا کے اپنی خود کشی کے پروانے پر دستخط کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں