ماہرہ خان اومیکرون سے صحت یاب

ماہرہ خان اس سے پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں


ویب ڈیسک January 14, 2022
ماہرہ خان نے صحت یابی کے بعد اپنا اسٹائل تبدیل کرلیا (فائل فوٹو)

LONDON: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اومیکرون سے صحت یاب ہوگئیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اومیکرون سے متاثر اور صحت یاب ہونے کے بعد زندگی معمول پر آنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا کہ 'میں صحت یاب ہونے کے بعد بال کٹوانے گئی اور ان پر گلابی رنگ کرنے کا تقاضہ کیا جس پر یئرڈریسر خوفزدہ ہوگیا تھا'۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ انکار کے بعد میں نے بال کٹوائے اور جب گھر آئی تو امی نیا اسٹائل دیکھ کر حیران رہ گئیں'۔

اداکارہ کے مطابق وہ اس سے پہلے کبھی بال رنگوانے یا ان کا اسٹائل چھوڑنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں مگر اب وہ اس تبدیلی پر خوش ہیں۔




یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2020 میں بھی ماہرہ خان کورونا وائرس کا شکار ہوئیں تھیں، جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور فیس ماسک کا لازمی استعمال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں