روحانی دوست
علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
لاہور:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد، ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں۔
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ ''کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
17تا 23 جنوری 2022
پیر 17جنوری 2022
آج کا حاکم نمبر 8 ہے،مشقت اور مشکل ایک ساتھ، مستقل مزاجی کے ذریعے ہی آپ کام یاب ہوسکتے ہیں۔ ممکن ہے کچھ امور میں صبر ہی واحد حل ہو۔
2,3,4,6,7 اور8 کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔
1,5اور9 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
منگل 18 جنوری 2022
آج کا حاکم نمبر 7 ہے۔خیالات کی دنیا میں بسے رہنے کا دن نہیں ہے، کوشش کیجیے کہ عملاً امورِزندگی سنبھالیں اور تخیل سے نکل آئیں۔
3,4,5,7,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
1,2اور6 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔
بدھ 19جنوری 2022
آج کا حاکم نمبر 4 ہے۔ ایک غیرمتوقع واقعہ ہوسکتا ہے، خیالات میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے کسی سے تعلق متاثر ہوسکتا ہے۔
1,2,3,6,7اور8 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
4,5 اور9 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
جمعرات 20 جنوری 2022
آج کا حاکم نمبر3 ہے۔میل ملاقات کیجیے، سفر کیجیے، مذاکرات کیجیے، کوئی خفا ہے تو منالیجیے یہ ایک اچھا وقت ہے ہاتھ سے نہ جانے دیجیے۔
2,3,4,7,8اور9نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
1,5اور 6 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ 21 بار'' اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔
جمعہ 21 جنوری 2022
آج کا حاکم نمبر7ہے۔مذہب سے متعلق لوگ خبروں میں رہیں گے۔ کوئی اسکینڈل یاکوئی ہنگامہ ہوسکتا ہے۔
3,4,5,7,8اور9کے لیے بہتری کی امید ہے۔
1,2اور6 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ:60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔
ہفتہ 22جنوری 2022
آج کا حاکم عدد 1 ہے۔ہفتہ کے دن فطرت میں سست روی اور رکاوٹ ہے جب کہ 1 اس کے الٹ تاثیر رکھتا ہے، یہاں 1 کم زور ہوجاتا ہے۔ گویا افسر و ماتحت کے مابین تلخی ہوسکتی ہے۔
1,2,4,5,6اور9 نمبر والوں کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔
3,7اور 8 کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔
اتوار 23 جنوری 2022
آج کا حاکم نمبر4 ہے۔رشتوں سے خوشی ملے گی، ممکن ہے کوئی اہم شخص آپ سے ملنے آئے جو آپ کی راحت کا سبب بنے، حالات میں غیرمتوقع معاملہ بھی ہوسکتا ہے۔
1،2,3,6,7اور8 کے لیے اچھے دن کی امید ہے۔
4,5 اور9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔
مسائل اور ان کا حل
ع، ر شیخ کراچی
میری کچھ دکانیں ہیں جن سے کرایہ آتا ہے گزارا اچھا ہورہا ہے۔ میں بوڑھا ہوچکا ہوں اب میرا بیٹا اپنا کام کرنا چاہتا ہے لیکن سمجھ نہیں آرہی کہ اسے اجازت دوں یا نہیں، براہ کرم میری الجھن دور کردیں اور اس بارے مشورہ دیں۔
جواب:محترم ع، ر شیخ صاحب! آپ کی فراہم کی گئی تاریخ پیدائش کے مطابق زحل اپنے پیدائش مقام کو ٹیڑھی نظروں سے دیکھ رہا ہے۔ ایسے وقت بزنس میں مشکلات آتی ہیں لیکن کچھ دوستوں کے اکسانے پر آپ کا صاحب زادہ کام ضرور کرے گا۔ یہ ایک اچھا وقت نہیں ہے اور بیٹا باز بھی نہیں آئے گا۔ اس لیے کوشش کریں کہ بیٹا زیادہ پیسہ کہیں نہ لگائے۔ اگلے سال اپریل کے بعد بیٹے کو اس سال لگنے والی ٹھوکر چراغ کا کام دے گی اور وہ فضول لوگوں سے دور بھی ہوجائے گا اور بزنس کو بھی سنجیدگی سے لے گا اور ایک اچھا دور شروع ہوگا۔
ان شاء اللہ۔ آپ بیٹے کے ماتھے کا تصور کرکے انگشت شہادت اس کے ماتھے پر رکھیں اور 11بار "یاہادی اھدناالصراط المستقیم" پڑھ کے اس یقین کے ساتھ پھونک ماریں کہ یہ پھونک ایک نور ہے اور وہ نور ماتھے سے بیٹے کے دماغ کے اندر داخل ہورہا ہے۔ اور اتوار کے دن بیٹے کے سر سے
وار کے 13 یا 100 روپے صدقہ دیں۔
نویدہ عباس، اسلام آباد
میری شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں لیکن اولاد نہیں ہوئی، تمام ٹیسٹ کروائے سب ٹھیک ہے، میاں کے بھی ٹیسٹ ٹھیک ہیں، بڑی پریشانی ہے میرے میاں اپنے والدین کے اکلوتے ہیں وہ ان کی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں۔ میرے لیے بھی مشکل ہے اور میرے میاں بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن اولاد کی وجہ سے وہ بھی ایسا کرنے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔ کیا میرے نصیب میں اولاد کی خوشی نہیں ہے؟
جواب:محترمہ نویدہ عباس! آپ دونوں میاں بیوی کی تاریخ پیدائش اور ہاتھ کی لائنوں کی ریڈنگ سے معلوم ہوا ہے کہ آپ کی قسمت میں اولاد ہے اور ضرور ہے لیکن یہ 2025/26 میں امید ہے جب کہ آپ کے سسرال میں کوئی اتنا لمبا انتظار شاید نہ کرے اور آپ کے میاں کے زائچے میں دو شادیوں کا امکان پکا نظر آتا ہے۔
اس کا مطلب سیدھا سا یہ سمجھ آتا ہے کہ آپ کے میاں کی دوسری شادی بھی لازم ہوگی اور آپ کی اولاد بھی ہوگی۔ صبر کیجیے اور خدا کے بنائے نظام کو سمجھنے کی کوشش کیجیے اور راضی رہیں اگر اللہ کی یہی مرضی ہے تو کون مداخلت کرسکتا ہے؟ کوئی نہیں، بے شک اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
سلطان محمود، لاہور
پراپرٹی کے کام میں تمام جمع پونجی لگا بیٹھا ہوں، لیکن اب جو بھی پلاٹ سیل کرنا چاہتا ہوں نقصان میں ریٹ لگتا ہے، کوئی پوری لاگت بھی نہیں دے رہا، گھر کے اخراجات ادھار پر چل رہے ہیں، اب نہایت مشکل ہورہی ہے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ایسا کیوں ہورہا ہے؟ کچھ قریبی جاننے والوں نے کہا کہ بندش کا شکار ہو، کسی نے کہا ساڑھ ستی ہے، پتا نہیں کیا معاملہ ہے؟ کیا کوئی جادو یا بندش کا معاملہ ہے؟ اگر ہے تو اس کا حل؟
جواب: سلطان محمود صاحب! آپ کے ہاتھ میں پیسہ آنے اور جانے کو جب وقت کے حساب سے ماپتے ہیں تو فی الحال اخراجات کا دورانیہ چل رہا ہے، اس سال کے آخر سے سست روی سے ایک دور شروع ہونے والا ہے جو اگلے دو سالوں میں بہتر سے بہتری کی جانب بڑھے گا۔ اس سال مارچ کے مہینے میں قرض کا دباؤ بڑھ سکتا ہے لیکن اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے سے اس دباؤ میں کمی آنے لگے گی ، ممکن ہے کوئی پلاٹ مناسب ریٹ پر بک جائے یا کم نقصان پر فروخت ہو۔ اس دباؤ میں آپ کی درست وقت پر درست فیصلہ لینے کی صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔
جب آپ اس مشکل وقت کے دورانیے کو سمجھ لیں گے قبول کرلیں گے تو پھر اس وقت میں درست فیصلہ کرنا آپ کے لیے مشکل نہ ہوگا۔ خاص صدقہ عرض کررہا ہوں۔ ہفتے کے دن بارہ بجے سے پہلے اپنے ناشتے سے بچا کر چھوٹے چھوٹے آٹھ ٹکڑے (بریڈ یا روٹی) کرکے اپنے مکان کی چھت پر پرندوں کو ڈالیں، ان میں پالتو پرندے نہ ہوں۔ ہفتے کے دن ہی دوپہر میں کسی مفلس معذور یا مزدور کو اچھا سا کھانا کھلائیں۔ خاص وظیفہ: نماز فجر کی اذان سے پہلے تازہ وضو سے دو نفل برائے حاجت ادا کریں۔ پھر کھڑے ہوکر سورۂ مزمل 11 بار سکون سکون سے پڑھیں پھر بیٹھ کر "یا مسبب الاسباب یافتاح یااللہ" 41 بار پڑھیں اور دعا کریں۔ یہ کسی بھی دن سے شروع کرسکتے ہیں۔
شکیل انجم، محراب پور
گذشتہ دو سال میں میرے ہاں چھے بار چوری ہوچکی ہے۔ مالی نقصان پر مالی نقصان ہورہا ہے۔ بزنس نیچے جارہا ہے اور قریبی لوگ بھی دور دور ہی رہتے ہیں، بے حد پریشان ہوں، کبھی یہاں سے ہجرت کا سوچتا ہوں اور کبھی خودکشی کا، کیا میرے مسئلے کوئی حل ہے؟
جواب: شکیل انجم صاحب! آپ کے زائچے کے مطابق آپ جہاں پیدا ہوئے ہیں وہاں آپ کی خوش حالی کا امکان نظر نہیں آتا۔ فروری میں آپ کی کسی اور شہر میں ہجرت کا راستہ کھلتا نظر آتا ہے۔ اس میں کوئی پرانا دوست کام آئے گا۔ اس سال کے آخر سے آپ کے حالات میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی، ان شاء اللہ۔ درودشریف اور آیۃ الکرسی کو اپنی زبان پر ہر لمحہ جاری رکھیں اور حسبِ توفیق روز صدقہ دیں۔