نان ڈیوٹی پیڈ اسمگلڈ گاڑیاں اور جعلی کاغذات پررجسٹرڈ بڑی گاڑیاں ضبط کرنے کی ہدایت

بڑی گاڑیوں کی جامع رپورٹ کی بجائے فیلڈ فارمشنز کے ساتھ خط و کتابت بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے


Numainda Express January 15, 2022
بڑی گاڑیوں کی جامع رپورٹ کی بجائے فیلڈ فارمشنز کے ساتھ خط و کتابت بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فوٹو: اے پی پی

QUETTA: وفاقی ٹیکس محتسب نے نان ڈیوٹی پیڈ، اسمگلڈ گاڑیاں اور جعلی کاغذات پررجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے نان ڈیوٹی پیڈ، اسمگلڈ گاڑیاں اور جعلی کاغذات پررجسٹرڈ 2ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑیاں ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے کسٹمز حکام اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات کی بنیاد پررجسٹرڈ لینڈ کروزرز،بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز سمیت دوسری بڑی گاڑیوں کی جامع رپورٹ کی بجائے فیلڈ فارمشنز کے ساتھ خط و کتابت بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔