ناجائز منافع خوری وذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید ترمیمی آرڈنینس جاری

ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں، گورنر پنجاب


Numainda Express January 15, 2022
ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں، گورنر پنجاب۔ فوٹو : فائل

HAFIZABAD: ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف حکومت نے شکنجہ مزید سخت کر دیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پرائس کنٹرول ، منافع خوری اور ذخیرہ اندازی کے تدارک کا ترمیمی آرڈنینس 2022 دستخط کر نے کے بعد جاری کر دیا، آرڈنینس کے تحت پرائس کنٹرول کونسل قائم کی جائے گی جس کے سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و عوام کو مضبوط اور خوشحال بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں، منافع خوری اور ذخیرہ اندازی کے تدارک کا ترمیمی آرڈنینس2022 کے ذریعے منافع خوروی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں