تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کرے گی

پیر کو رپورٹ فائنڈنگز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک January 15, 2022
پیر کو رپورٹ فائنڈنگز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی جائے گی، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کرے گی جس کی رپورٹ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جائے گی۔

سانحہ مری کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی، تحقیقاتی کمیٹی آج چھٹے روز سانحے کے متاثرین سے ملاقات کرے گی، سانحہ مری انتظامیہ اور آپریشنل عملے کے بیانات مکمل ہوچکے۔

تحقیقاتی ٹیم آج مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی، اور متاثرین سے آنکھوں دیکھے حال پر سوالات کیے جائیں گے، بیانات کا انتظامیہ کے بیانات سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کا آخری مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تحقیقاتی کمیٹی اتوار کو بھی تحقیقات جاری رکھے گی جب کہ پیر کو رپورٹ فائنڈنگز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔