الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کوخط پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ مانگ لی

یونٹ کے قیام کےلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کاکام آخری مراحل میں ہے، خط


ویب ڈیسک January 15, 2022
انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے اقدامات کررہے ہیں،الیکشن کمیشن:فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کوخط میں الیکشن کمیشن نے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لئے جگہ مانگ لی۔

وزیراعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم کے نام خط میں چیف الیکشن کمشنرنے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کے لئے جگہ اورعمارت مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنرنے4 مختلف عمارتیں بھی تجویز کیں ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے اقدامات کررہا ہے۔آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اورانتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔

خط کے مطابق یونٹ کے قیام کےلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کاکام آخری مراحل میں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔ تجویز کردہ عمارتوں میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم،پی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاوس،وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلوراورسر سید میموریل سوسائٹی کی عمارت شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں