ٹونگا میں زیرسمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی بادشاہ محفوظ مقام پر منتقل

فوجی دستے نے ایمرجنسی میں ملک کے بادشاہ کو ساحلی علاقے میں واقع محل سے محفوظ مقام پر منتقل کیا


ویب ڈیسک January 15, 2022
آتش فشاں پھٹنے کے بعد سمندر میں بلند لہریں پیدا ہوئیں، فوٹو: ویڈیو گریب

WILMINGTON: بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد بلند اور بھپری ہوئی لہریں پیدا ہوئیں جس پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونگا کے سمندر میں ایک بڑے آتش فشاں پھٹنے کے بعد بلند لہریں پیدا ہوئیں اور بھپری ہوئی لہریں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے لگیں یہاں تک کہ فوجی دستوں کو ٹونگا کے بادشاہ ٹوپو ششم کو ساحل کے قریب ان کے محل سے محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔

زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل کے قریب رہائشی علاقوں میں بڑی لہریں گھروں اور عمارتوں میں داخل ہورہی ہیں اور لوگ اونچے ٹیلوں کی جانب بھاگ رہے ہیں۔

زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک آوازیں پیدا ہوئیں جو 800 کلومیٹر دور فجی میں بھی سنی گئیں اور آسمان پر کالے بادل چھا گئے۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر 5 کلومیٹر چوڑا راکھ، بھاپ اور گیس کا شعلہ 20 کلومیٹر تک بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کی فوج نے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں