کراچی میں پولیس بس پرحملےکامقدمہ طالبان امیرملا فضل اللہ اورترجمان شاہد اللہ شاہد کیخلاف درج

شاہ لطیف ٹاؤں میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک February 14, 2014
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ فوٹو؛ فائل

گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس بس پرہونے والے بم حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج کر لیاگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس بس پر ہونے والے بم حملے کا مقدمہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج کر لیا ہے، مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں تعینات پولیس اہلکارکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آبادپولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس بس کو نشانہ بنایا جس میں 13 اہلکار جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں