مری میں داخلے کی مشروط اجازت 12 گھنٹے میں سیاحوں کی 8 ہزار گاڑی آسکیں گی

علامیہ کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کی داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، نوٹی فکیشن


Staff Reporter January 15, 2022
نوٹی فکیشن کے مطابق پاک فوج، مری اور آزادکشمیر کے رہائشیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا—فائل فوٹو

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کے داخلے کی مشروط اجازت دے دی جس کے تحت 12 گھنٹوں میں صرف8 ہزار گاڑیاں داخل ہوسکیں گی۔

ضلعی اتنظامیہ نے ڈسٹرکٹ ڈیزائسٹر منیجمینٹ اتھارٹی کے اجلاس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کی داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پاک فوج، مری اور آزادکشمیر کے رہائشیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزیدپڑھیں: سانحہ مری، عوام کو بھی رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے اور حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک افسر کی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوسکے گا اور ایکسین، چیف ٹریفک افسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق چیف ٹریفک افسر اور سٹی پولیس افسر، موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں