پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سیوریج کا گندہ پانی داخل مریض باہر منتقل

اسپتال میں تعمیراتی کام کی وجہ سے سیوریج کا پانی اور گندگی خواتین کے بی وارڈ میں داخل ہوگئی۔

اسپتال میں گندا پانی داخل ہونے کا سلسلہ گزشتہ 2 سال سے جاری ہے، اسپتال ذرائع فوٹو؛فائل

ISLAMABAD:
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سیوریج کا گندا پانی داخل ہوگیا جس کے باعث مریضوں کو اسپتال سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔


ایکسپرس نیوز کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں تعمیراتی کام کے دوران گندہ نالہ بند ہونے کے باعث سیوریج کا پانی اور گندگی خواتین کے بی وارڈ میں داخل ہوگئی جس کے باعث وارڈ میں موجود تمام مریضوں کو اسپتال سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں گندا پانی داخل ہونے کا سلسلہ گزشتہ 2 سال سے جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو نہ صرف شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ علاج کے غرض سے آئے مریض مزید بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس کے تدارک کےلئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔
Load Next Story