بہت زیادہ پریشانی کی صورت میں سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں بابر اعظم
شعیب ملک، شاداب خان اور رضوان کے پاس کم پریشانی میں مشورے کے لیے جاتا ہوں، بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہت زیادہ پریشانی کی صورت میں سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز ٹی ٹوینٹی، ورلڈکپ 2021 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں شاندار پرکارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کے فار اینڈ بلڈنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد، عماد وسیم، شاہ نواز دھانی، حیدر علی، ساجد خان اور عابد علی، ہیٹنگ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر قومی کرکٹرز شریک تھے۔
تقریب کی میزبان نے تمام ہی کھلاڑیوں سے سال 2021 کے یادگار لمحات سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
بابر اعظم نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'جب بھی کپتانی کے معاملے میں پھنستا ہوں تو شعیب بھائی، شاداب اور رضوان کے پاس مشورے کے لیے جاتا ہوں'۔
کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ 'اگر میچز یا مسائل میں بہت زیادہ پھنس جاتا ہوں تو سیفی بھائی (سرفراز احمد) سے مشورہ لیتا ہوں کیونکہ اُن کے پاس کپتانی کا وسیع تجربہ ہے اور مجھے اُن کے مشوروں کیوجہ سے کافی مدد ملتی اور سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملتا ہے'۔
بابر اعظم نے سال 2021 کا بہترین لمحہ بھارت کے خلاف فتح کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سارا سہرا کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ہم اپنی حکمت عملی کے تحت میدان میں آئے کامیابی حاصل کی۔
کپتانی کے بعد سیکھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میں نے صبر کرنا اور مزاج کو دھیما رکھنا سیکھ لیا ہے کیونکہ ہم ایسی صورت میں اچھا فیصلہ کرسکتے ہیں، مجھے گروپ بھی اچھا ملا تمام کھلاڑیوں نے بھرپور ساتھ دیا'۔