لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

ایک بھائی محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تھا


Staff Reporter January 15, 2022
ایک بھائی محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تھا . فوٹو : فائل

PARIS: لاہور کے علاقے نصیر میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جن میں سے ایک پولیس کانسٹیبل بھی تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ماجد اور جاوید کے ناموں سے ہوئی۔

آپریشنز ونگ کے مطابق مقتول ماجد پولیس کے محکمہ اے وی ایل ایس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا۔ دونوں بھائیوں کو فائرنگ کے بعد لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد آئی جی پنجاب نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او فیاض احمد سے رپورٹ طلب کی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل آپ کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر دیتے ہیں، شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے قانون شکن عناصر کو اپنی خوشیوں کی تقریبات میں مدعو نہ کیا کریں'۔

انہوں نے اپیل کی کہ شہری اپنے اردگرد ہوائی فائرنگ جیسے واقعات دیکھیں تو فوری 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔

اُدھر سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |