انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں پھٹنے سے 2 افراد ہلاک سیکڑوں مکانات تباہ

آتش فشاں پھٹنے کے باعث سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


AFP February 14, 2014
رواں ماہ کے آغآز میں بھی انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں بھی آتش فشاں پھٹنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فوٹؤ؛ اے ایف پی

لاہور: انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے جاوا میں آتش فشاں پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے جاوا کے ضلع مالنگ میں آتش فشاں کیلوڈ پھٹنے سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گئی جبکہ 2 مختلف مکانات منہدم ہونے سے ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے باعث جاوا کے 3 ایئرپورٹس بند کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا تھا کہ آتش فشاں کے باعث ضلع مالنگ میں بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہوئے جب کہ سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں بھی آتش فشاں پھٹنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں