پی ایس ایل 7 کرکٹرز کو بے چینی سے آغاز کا انتظار

اچھی کارکردگی کی کوشش کروں گا،اسٹیڈیم میں شائقین کا منتظر ہوں،حسن علی


Sports Reporter January 16, 2022
بائیو سیکیور ببل سے کھلاڑیوں پر اثر پڑتا اورذہنی مسائل ہوتے ہیں،عماد وسیم۔ فوٹو: فائل

KHANEWAL: کرکٹرز بے چینی سے پی ایس ایل کے آغازکا انتظار کرنے لگے۔

پی ایس ایل7 کا آغاز 27 جنوری کو کراچی میں ہو رہا ہے،پلیئرز عمدہ کارکردگی کیلیے پْرعزم ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہاکہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے،اب پی ایس ایل7میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

حسن علی نے کہا کہ وہ لیگ میں بطورایمرجنگ پلیئر آئے، اپنی پرفارمنسکی بنیاد پر پلاٹینیم تک پہنچ جانا میرے لیے بڑی کامیابی اور اعزاز کی بات ہے،میری خواہش ہے کہ لیگ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائی موجود ہوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں، شور مچاتا کراؤڈ اچھا لگتا ہے لیکن اگر کورونا حفاظتی اقدامات کے تحت تماشائی میدان میں نہ آ سکے تو وہ گھروں میں بیٹھ کر ہمیں ضرورسپورٹ کریں۔

انھوں نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی کے کیریئر میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، اچھا پلیئر وہ ہوتا ہے جو بْرے وقت سے نکل کر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے، ریٹائرمنٹ کا لفظ میرے لیے ابھی بہت دور ہے، مجھے ابھی بہت کرکٹ کھیلنی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا بھی مسرت کن ہوگا،یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیمیں آرہی ہیں، ویسٹ انڈیز سے سیریز میں کامیابی پانے سے خوشی دوبالاہوگئی تھی،امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بھی ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

اس موقع پر آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہاکہ ہم کراچی کنگزکے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے،میں نے اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کیلیے بھرپور محنت کی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش ہوگی۔

عماد وسیم نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل سے کھلاڑیوں پر ضرور اثر پڑتا ہے،ذہنی مسائل ہوتے ہیں لیکن ملک کے وسیع تر مفاد میں برداشت کرنا پڑتا ہے، صورتحال زیادہ گھمبیر ہو جائے تو انتظامیہ کو مطلع کر دیتے ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ اچھی کارکردگی ہو، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈ چیمپئن بنے، حسن علی کو اپنی ٹیم میں لے آیا ہوں، کوشش ہے کہ روٹی گروپ کے تمام ممبران کواسلام آباد کا حصہ بنا لوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |