مری جانے والے سیاحوں کے لئے قواعد و ضوابط طے کردیئے گئے
مری میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی
مری جانے والے سیاحوں کے لئے قواعد اور ضوابط طے کر لئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ مری میں بڑی تعداد میں اموات کے بعد اب انتظامیہ نے مری جانے والے سیاحوں کے لئے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں، جس کے تحت اب ملکہ کوہسار میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی، اور گنجائش سے زیادہ گاڑیاں بھیجنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، تاہم براستہ مری کشمیر جانے والی گاڑیوں کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔
نئے قواعد و ضوابط کے مطابق مری جانے والوں کی انٹری کے لیے الگ کاونٹر قائم کیا جائے گا جہاں سیاحوں کے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کیے جائیں گے، سیاحوں کے داخلے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں گے، داخلی شاہراہوں کے اہلکار ملکہ کوہسار انتظامیہ سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔