لکی مروت میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

ایک دہشت گرد کی شناخت عبدالرؤف ساکن شیری خیل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک January 16, 2022
ایک دہشت گرد کی شناخت عبدالرؤف ساکن شیری خیل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع۔ فوٹو: فائل

MULTAN: غزنی خیل میں پولیس کی کارروائیوں میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشت گرد کی شناخت عبدالرؤف ساکن شیری خیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ غزنی خیل کے علاقے میں بھی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مارا گیا، جو متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ لکی مروت میں ہی فرنٹیئر کور(ایف سی) بلوچستان کے اہلکار کو اغواء کے بعد شہید کر دیا گیا، ایف سی بلوچستان کا اہلکار رفیع اللہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، کہ اسے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرلیا گیا، اور بعد میں اس کی لاش کرموخیل پہاڑ کے قریب سے ملی۔ واقعے کے بعد فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے، اور تحقیقات کی جارہی ہیں کہ واقعے میں کون سے عناصر ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں