عدالت کے حکم پر جوکووچ کو آسٹریلیا سے ڈیپورٹ کردیا گیا

ویزہ بحالی اپیل مسترد ہونے پر ٹینس اسٹار کل سے شروع ہونے والی آسٹریلین اوپن سے بھی باہر ہوگئے


Sports Reporter January 16, 2022
عدالت نے ٹینس اسٹار کی ویزہ بحالی کی اپیل مسترد کردی، فوٹو: فائل

PESHAWAR: میلبورن میں تین رکنی فیڈرل کورٹ ٹربیونل نے سماعت کے بعد نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد کردی، ویزا کینسل ہونے کے بعد جوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا گیا۔

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزہ بحالی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد کھلاڑی کو پہلی دستیاب پرواز سے ملک بدر کردیا گیا جس کے بعد جوکووچ کل سے شروع ہونے والی آسٹریلین اوپن سے بھی باہر ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں : ویزا منسوخی کا معاملہ، جوکووچ کوحراست میں لے لیا گیا

سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ کوویڈ ویکسین لگوائے بغیر آسٹریلیا پہنچے تھے پہلی بار ان کا ویزہ بارڈر فورس نے منسوخ کیا، جس پر ان کے وکلا نے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے ان کا ویزا بحال کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : آسٹریلیا نے ایک بار پھر جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

تین دن بعد آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر نے جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کر دیا جس کے بعد جوکووچ کو بارڈر فورس نے حراست میں لے لیا تھا اور مل بدری کے لیے پہلی دستیاب فلائٹ ملنے تک ٹینس کے عالمی چیمپئن بدستور حراست میں ہی رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں