گوجرانوالہ میں 9 سال قبل لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم قتل
مقتول عرفان عرف توصیف نامی ملزم نے 9 سال قبل قاتل ملزمان کی بہن سے زیادتی کی تھی، پولیس
نوسال قبل جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو لڑکی کے بھائیوں نے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں 9 سال قبل زیادتی کرنے والے ملزم کو لڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ گگڑکے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والے عرفان عرف توصیف نامی ملزم نے 9 سال قبل ملزمان کی بہن سے زیادتی کی تھی، اور دونوں خاندانوں میں طے پایا تھا کہ عرفان دوبارہ گاوں نہیں آئے گا، جس کے بعد ملزم بیرون ملک چلا گیا تھا، تاہم جب وہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سے واپس آیا تو ملزمان عظیم اور حنزلہ نے اسے مسجد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری گگڑکے کی مسجد میں پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا، جب کہ مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے، جن کی تلاش کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔