محکمہ صحت سندھ کا اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ

کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر ٹاسک فورس اسکولز بند یا کُھلے رکھنے کا فیصلہ کرے گی، محکمہ صحت سندھ


ویب ڈیسک January 16, 2022
کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر ٹاسک فورس اسکولز بند یا کُھلے رکھنے کا فیصلہ کرے گی، محکمہ صحت سندھ۔ فوٹو:فائل

محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالےسے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع کے اسکولوں سے 100 سیمپل اکھٹے کئے جائیں گے، اور کورونا کے کہ سیمپل ڈاؤ اسپتال کی کورونا لیب میں بھیجے جائیں گے، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ ٹیسٹس کے نتائج سے ٹاسک فورس کو آگاہ کرے گا، اور ان نتائج کی بنیاد پر کورونا ٹاسک فورس اسکولز بند یا کُھلے رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں