بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صوبائی وزیر خوراک


ویب ڈیسک January 16, 2022
آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، صوبائی وزیر خوراک . فوٹو : فائل

کراچی: بلوچستان میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے سے بڑھ کر 1440 روپے کا ہوگیا ہے، صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت کے باعث پنجاب اور سندھ سے منگوانے پر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی ویزر خوراک زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کے آف سیزن کی وجہ سے ہوا ہے کیوں کہ سندھ اور پنجاب گندم نہیں دے رہا جب کہ فلور ملز مالکان خود آٹا اور گندم منگوا رہے ہیں تاہم آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں