کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

پروفیسر صلاح الدین آغا خان اسپتال میں ماہر امراض اطفال تھے


Staff Reporter January 16, 2022
پروفیسر صلاح الدین آغا خان اسپتال میں ماہر امراض اطفال تھے

لاہور: کورونا وائرس میں مبتلا پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین شیخ انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس میں مبتلا سینئر ماہر امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین شیخ 80 سال سے زائد عمر میں کورونا کے سبب انتقال کرگئے، پروفیسر صلاح الدین آغا خان اسپتال میں ماہر امراض اطفال تھے اورگزشتہ چند روز سے کورونا کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پروفیسر صلاح الدین شیخ نے کراچی یونیورسٹی سے سال 1960ء میں ایم بی بی ایس مکمل کیا جس کے بعد بیرون ملک جاکر بھی تعلیم حاصل کی، وہ پاکستان میڈیکل کونسل کے ممبر بھی رہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد سمیت دیگر طبی ماہرین نے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر صلاح الدین شیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لئے مغفرت اور انکے لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں