شہباز شریف نے اپنے سمیت 4 شخصیات کیلئے ڈیل کا کہا شہباز گل کا دعویٰ

مسلم لیگ کے صدر نے کہا اگر انہیں، ان کے بیٹے حمزہ ، مریم اور نواز شریف کو بخش دیں تو ہم سب لندن چلے جائیں گے،شہباز گل

معاون خصوصی نے کہا کہ شبہاز شریف کو عنقریب سلاخوں کے پیچھے دیکھیں گے—فائل فوٹو

DASKA:
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف نے اپنے سمیت 4 شخصیات کے لیے ڈیل کے لیے ہاتھ پھیلایا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ اگر انہیں، ان کے بیٹے حمزہ شہباز، مریم نواز اور نواز شریف کو بخش دیں تو ہم سب لندن چلے جائیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اپنے پاسپورٹ پر ویزا لگوانے کے لیے بے چین ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مہر اپنے ہاتھ میں رکھی جو وارنٹ پر لگیں گے اور اس کے بعد یہ تمام لوگ جیل جائیں گے۔

مزیدپڑھیں:شہباز گل کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکاری خاتون سعد رفیق کی رشتہ دار نکلیں

معاون خصوصی نے کہا کہ شبہاز شریف کو عنقریب سلاخوں کے پیچھے دیکھیں گے کیونکہ ایک ایک چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں چار چار ارب روپے آئے ہیں، جواب دینا پڑے گا کہ وہ رقوم کہاں سے آئی ہے۔

Load Next Story