بھارت میں 3 آنکھوں اور ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائش

کچھ لوگ اسے مقدس سمجھ کر عبادت کررہے ہیں تو دوسری جانب کچھ لوگ اسے سائنس کا کوئی معمہ قرار دے رہے ہیں


ویب ڈیسک January 16, 2022
پیدا ہونے والا عجیب الخلقت بچھڑا

بھارت کے ایک گاؤں میں عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تین آنکھیں ہیں اور ناک کے 4 سوراخ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں راج نند میں ایک گائے نے عجیب و الخلقت بچھڑے کو جنم دیا۔ اس خبر کا پھیلنا تھا کہ لوگ دور دور سے اسے دیکھنے کیلئے آنے لگے۔

لوگوں نے اس بچھڑے کی پوجا پاٹ بھی شروع کردی اور اس پر پیسوں کے ہار بھی چڑھائے۔ کئی لوگ اسے مقدس سمجھ رہے ہیں تو دوسری جانب کچھ لوگ اسے سائنس کا کوئی معمہ قرار دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس گاؤں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

اس سے قبل بھارت کے گنگاپور گاؤں میں ایک بکری نے بچہ جنا تھا جو انسانی شکل و صورت کا حامل تھا۔ بکری کے مالک 46 سالہ شنکر داس نے بتایا تھا کہ جب بچہ پیدا ہوا تو اس وقت زندہ تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ بچے کے جسمانی اعضاء میں دو ہاتھ، چہرہ، ناک اور منہ شامل تھا جو بظاہر انسانوں سے کافی مشابہہ تھا اور جسم کی کھال پر بال بالکل نہیں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں