
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ حاجی پورہ کی حدود میں والد کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کی شناخت دائم کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دو روز قبل اپنے والد ندیم کو قتل کیا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق مقتول شادی ہال کا مالک تھا، ندیم کا بیٹے سے گھر میں جھگڑا ہوا جس کے بعد اُس نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش بھی کی مگر بیٹے نے گلی میں آکر فائرنگ کردی۔
پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ اندراج اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں دائم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔