گھر سے نکالنے پر بیٹے نے دوست کے ساتھ ملکر باپ کو قتل کردیا

قتل کے بعد مقتول کے بیٹے علی اصغر نے معاملہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس ذرائع


Numainda Express January 17, 2022
قتل کے بعد مقتول کے بیٹے علی اصغر نے معاملہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس ذرائع۔ فوٹو: فائل

MANILA: گھر سے نکالنے کی رنجش پر بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر باپ کو قتل کر دیا جب کہ دوسرے بیٹے نے وقوعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

ملت ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر198رب منیانوالہ کے رہائشی محمد اشرف نے کام کاج نہ کرنے پر چھوٹے بیٹے بلال کو گھر سے نکال دیا تھا محمد اشرف دن کو مستری کا کام اور رات کو انڈے فروخت کرکے گزربسر کرتا تھا، وہ گزشتہ شام انڈے فروخت کرنے کے بعد گھر کے دروازے پر پہنچا تو بلال نے اپنے دوست رمضان عرف جانی کیساتھ ملکر اپنے باپ کو پسٹل سے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے بعد مقتول کے بیٹے علی اصغر نے معاملہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقیقت سامنے آگئی۔ بعد ازاں ملت ٹاؤن پولیس نے علی اصغر کے بیان پر بلال اور اس کے دوست رمضان عرف جانی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں