کابینہ کل پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم پر غور کرے گی

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا


رضوان غلزئی January 17, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا- فوٹو:فائل

کراچی: وفاقی کابینہ کل پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیرملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کریگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیرملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کریگی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری میں غیر ملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کیلیے ایمنسٹی اسکیم دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ، رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز بھی پیش ہونگی جبکہ کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوریبھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں