کراچی میں میٹرک کے امتحانات 2 اور انٹرمیڈیٹ کے 22 اپریل سے ہوں گے

صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 4 اگست تک ہوں گی، محکمہ تعلیم سندھ


ویب ڈیسک February 14, 2014
تمام فیصلے صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے شہر قائد میں میٹرک کے امتحانات 2 اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 اپریل سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ بھر میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے، میٹرک کے امتحانات 2 اور انٹرمیڈیٹ کے 22 اپریل سے منعقد کرنے اور موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 4 اگست تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان 31 مارچ تک کیا جائے گا جبکہ کیمبرج نظام کے تحت چلنے والے اسکولوں کا نیا تعلیمی سال 15 اگست سے اور آغا خان بورڈ کے تحت چلنے والے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں