حکومت نے بجٹ کے بعد11 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا

بجٹ کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت سب سے زیادہ 39 روپے 27 پیسے بڑھائی گئی، رپورٹ


ویب ڈیسک January 17, 2022
بجٹ کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت سب سے زیادہ 39 روپے 27 پیسے بڑھائی گئی، رپورٹ.

حکومت نے وفاقی بجٹ کے بعد سے اب تک 11 بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا اور اس دوران پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھا دیا ہے، وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک 11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اور 15 جون 2021 کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 39 روپے 27 پیسے تک مہنگی ہوچکی ہیں جس کے بعد پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 33روپے 86پیسے مہنگا کیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 36 روپے89 پیسے اضافہ کیا گیا، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 36 روپے 48 پیسے بڑھائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں