عثمان خواجہ کے لئے آسٹریلوی ٹیم کا شراب سے جشن منانے سے گریز

آسٹریلیا کے کپتان نے کھلاڑیوں کوشراب کی بوتل کھولنے سے روک دیا


ویب ڈیسک January 17, 2022
عثمان خواجہ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کرجشن منایا:فوٹو:انٹرنیٹ

CHENNAI/ NEW DELHI: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف جیت کے جشن میں عثمان خواجہ کوشریک کرنے کے لئے اپنا روایتی انداز تبدیل کردیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ اورسیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ تصویربنوانے جمع ہوئے اورشراب کی بوتلوں کے ساتھ اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی تیاری کرنے لگے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کیمنز نے رواداری کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے شراب کی بوتل کھول کرجشن منانے سے روک دیا اورآسٹریلوی ٹیم کے مسلمان بیٹسمین عثمان خواجہ کوبھی جشن میں شریک ہونے کے لئے بلا لیا۔



عثمان خواجہ کی شمولیت کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے زبردست انداز میں جیت کا جشن منایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں