بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی وزیر تعلیم پنجاب

اسکولز بند نہیں کرسکتے پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے، مراد راس


ویب ڈیسک January 17, 2022
اسکولز بند نہیں کرسکتے پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے، مراد راس (فوٹو: فائل)

WASHINGTON: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی، دیگرچیزوں کے بند ہونے تک اسکولز کی بندش کا فیصلہ نہیں کر سکتے، 12 سال سے کم عمر کی بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی،12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ اسکولز بند نہیں کرسکتے، پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے، اسکولوں کو بند نہیں کیا جا رہا صورتحال خراب ہوتی ہے تو مرحلہ وار اول تا ھشتم تک چلایا جائے گا، حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے، اساتذ ہ کی 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے، جب کہ میٹرک سے انٹر تک کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ان کے لیے اسکول مستقل کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

مراد راس نے مزید بتایا کہ صوبے میں اساتذہ کی 16 ہزار اسامیوں کا اشتہار دو ماہ تک آجائے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ کمپلسری ایکٹ پاس کیا گیا، اب اس پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔ کلاس ون سے پانچویں تک قرآن پاک ناظرہ پڑھایا جائے گا، چھٹی سے بارہویں تک قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں