ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
کامران اکمل جگہ بنانے میں کامیاب جبکہ سری لنکا کے خلاف بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سرفراز احمد جگہ نہ بناسکے
ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ایشیا کپ میں مصباح الحق جبکہ ورلڈ ٹی 20 میں محمد حفیظ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں مصباح الحق کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شرجیل خان، احمد شہزاد، صہیب مقصود، عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، عبدالرحمان، جنید خان، عمر گل، انور علی، فواد عالم، محمد طلحہ اور بلاول بھٹی کو شامل کیا گیا ہے۔
مارچ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بھی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد حفیظ ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، صہیب مقصود، احمد شہزاد، عمر اکمل، شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد طلحہٰ، جنید خان، بلاول بھٹی، عمر گل، سہیل تنویر، سعید اجمل اور ذوالفقار بابر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی کئی سیریز بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سری لنکا کے خلاف بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سرفراز احمد دونوں اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 25 فروری سے بنگلادیش میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلے سے شروع ہوگا اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت 2 مارچ کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔