پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم کو رہنماؤں پر تنقید پر پارٹی کا شوکاز نوٹس جاری

شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے پی کے صدر پرویزخٹک نے جاری کیا


ویب ڈیسک January 17, 2022
شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے پی کے صدر پرویزخٹک نے جاری کیا،۔ فوٹو:فائل

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم کو رہنماؤں پر تنقید پر پارٹی کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی پر تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے نوٹس لے لیا، اور نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم اور پرویز خٹک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے پی کے صدر پرویزخٹک نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی امور بارے تحفظات پارٹی اجلاس میں پیش کیے جانے چاہئیے، عوامی فورم پارٹی بارےتحفظات ظاہر کرنے کی مناسب جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں منی بجٹ بل پیش کرنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں خود وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جب کہ اجلاس میں رکن اسمبلی نور عالم نے بھی سخت سوالات کیے اور کہا کہ کیا اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے سلامتی کے ادارے تو متاثر نہیں ہوں گے؟ کیا ہم سلامتی کے اداروں کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف کو دیں گے۔

جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سلامتی اداروں کا تحفظ ہر صورت یقینی اور پہلی ترجیح ہے۔ نور عالم نے دوبارہ کہا کہ ہمیں حلقوں میں لوگ کہتے ہیں گیس بجلی پانی دیں، کیا منی بجٹ سے ہمیں گیس بجلی و پانی ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |