سانحہ سیالکوٹ مقتول سری لنکن کے اہلخانہ کو 1 لاکھ ڈالر امداد فراہم کردی گئی
سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر جمع کرائی ہے تا کہ مالی اعانت ہوسکے
PESHAWAR:
کاروباری برادری نے مقتول سری لنکن پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کو 1 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بحیثیت مینیجر کام کررہے سری لنکن مینیجر پریانتھا کمارا کے قتل کے معاملے میں سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے اپنا وعدہ وفا کردیا ہے۔
برادری نے بیوہ کی امداد کیلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کرائے ہیں تاکہ اس کی مالی اعانت ہوسکے۔ یہ رقم سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی ہے۔
اس کے ساتھ ہی سری لنکن مینیجر کے فیکٹری مالکان کی جانب سے بھی بیوہ کے اکاؤنٹ میں مقتول کی تنخواہ 1167 ڈالر منتقل کردی گئی ہے۔ تنخواہ کی رقم 10 سال تک ہر مہینے بیوہ کو فراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقتول کے اہلخانہ کی مدد کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے یہ رقم فراہم کی ہے۔