نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
ادارکارہ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں قرنطینہ میں بیٹھے کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
ABBOTABAD:
نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں گھر کے اندر ہی قرنطینہ میں بیٹھے کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'اچھے اور مشکل وقت کے دوران پالتو جانور بہت خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ ان کی موجودگی آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعےاحساس دلاتی ہے کہ آپ کی دیکھ بھال ہورہی ہے، ان کی قدر کریں'۔
عتیقہ اوڈھو نے پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب مثبت آیا۔ دوسری جانب پرستاروں نے عتیقہ اوڈھو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔