اسلام آباد دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہلکار شہید

پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے

موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی—فائل فوٹو

تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔


انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی جواب کارروائی کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت منور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو پولیس اہلکار روز امین اور راشد زخمی ہیں۔
Load Next Story