
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ خود غرضی پر مبنی سیاست سے جس قدر نقصان پہنچا ہے اس کا ادراک بھی مشکل ہے۔
شہباز کی یہ تنقید وزیر اعظم کی جانب سے لکھے گئے ایک مضمون کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جس میں عمران خان نے 'ریاست مدینہ کی روح: پاکستان کی تبدیلی' کے عنوان سے مبنی مضمون میں اسلام کے 5 بنیادی ستون اور ملک کے بارے میں بات کی۔
Really concerned with the way Prime Minister is using religion as a cover-up for the massive governance & economic breakdown the country has suffered in decades due to his policies. Such a self-serving approach will wreak greater damage upon the polity than is being understood.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 17, 2022
وزیر اعظم کے تحریر کردہ مضمون پر تحریک انصاف کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ آرٹیکل میں وزیر اعظم عمران نے دعوی کیا تھا کہ "ریاست مدینہ کی روح" قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'سچ' یہ ہے کہ وہ 'روح' مر گئی اور 10 اکتوبر 2019 کو دفن ہوگئی جب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک تحریری حکم نامے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے تاخیری حربوں کو 'قانون کا تاریخی غلط استعمال' قرار دیا۔
عمران صاحب دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مذہبی 'ایکسپلوئیٹر' ہیں عمران صاحب کا مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھنا اس چور کی مانند ہے جوچوری پکڑے جانے پہ مسجد میں چھپ جائے pic.twitter.com/FQJIkg2j0n
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 17, 2022
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مذہبی 'ایکسپلوئیٹر' ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھنا اس چور کی مانند ہے جوچوری پکڑے جانے پہ مسجد میں چھپ جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ 3 برس کے دوران ہر قدم پر اسلام اور ریاست مدینہ کی نفی کی ہے۔
PM Imran Khan in an article published today claims; "Spirit of Riyasat-i-Madina" rests on rule of law.
— Akbar S. Babar PTI (@asbabar786) January 17, 2022
True, but that "Spirit" died & was buried on October 10, 2019 when ECP in a written order termed PTI's delaying tactics in the Foreign Funding Case as "Historic Abuse of Law."
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے بھی کہا کہ وزیراعظم کی کابینہ میں تمام ''کرپٹ اور بدعنوان سیاست دان، کارٹلز اور مافیاز' خدمات انجام دے رہے ہیں۔
All crooked & corrupt politicians, cartels & mafias are sitting in your cabinet under your Umbrella Mr. Imran Niazi. Sugar mafia, Ata mafia, Pharma mafia, Furnace oil mafia, $ mafia, smugglers mafia, hoarding mafia are being patronised by your govt Mr. Niazi. Who are you fooling? https://t.co/0f1l2ytdnh
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 17, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔