جاوید میانداد نے پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پی سی بی کے لئے دعاگو ہوں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عہدے سے الگ ہوجاؤں، جاوید میانداد


ویب ڈیسک February 14, 2014
کرکٹ کی تباہی پر دل دُکھتا ہے، میرا کسی سے ذاتی اختلافات نہیں مگر ہر طرف کرکٹ اور کرکٹرز پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، جاوید میانداد فوٹو: فائل

بگ تھری کے معاملے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک اور جھٹکا، ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے 5 سال بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جاوید میانداد نے کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کے لئے دعاگو ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہ اس عہدے سے الگ ہوجائیں۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تباہی پر دل دُکھتا ہے، ان کا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں مگر ہر طرف کرکٹ اور کرکٹرز پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہیں لیکن بورڈ کے اندر بیٹھ کر کھیل کی تباہی نہیں دیکھ سکتے۔

واضح رہے کہ جاوید میانداد کو 19 نومبر 2008 کو پی سی بی کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں