بیرون ملک51 نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل آغاز پر ہی متنازع

وزارت تجارت نے تقریبا ڈیڑھ سو درخواستیں مسترد کردیں

وزارت تجارت نے تقریبا ڈیڑھ سو درخواستیں مسترد کردیں۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

RAJANPUR:
بیرون ملک 51نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل آغاز پر ہی متنازع ہوگیا۔


ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 26 افسران کی درخواستیں مسترد کی گئیں جس پر کچھ افسران نے عدالت سے رجوع کرنا شروع کر دیا، نجی شعبے سے بھی بڑی تعداد میں درخواستیں مسترد کی گئیں ہیں، امیدواروں کا تحریری امتحان ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردیا گیا۔

وزیراعظم نے وزارت تجارت کو تعیناتیوں کا عمل شفاف اورمیرٹ پر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے 300 امیدواروں کی درخواستیں تحریری امتحان کیلئے منظور کیں۔
Load Next Story